ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اگنی - 5 کے کامیاب ٹیسٹ پر صدر، وزیر اعظم نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

اگنی - 5 کے کامیاب ٹیسٹ پر صدر، وزیر اعظم نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

Mon, 26 Dec 2016 23:34:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو جوہری صلاحیت سے لیس بین براعظم میزائل اگنی - 5 کا کامیاب تجربہ کرنے کے لیے مبارک باد دی اور کہا کہ اس سے ہندوستان کی اسٹریٹجک صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا۔اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں واقع عبدالکلام جزائر سے ہندوستان کی سب سے زیادہ مہلک میزائل کے ٹیسٹ کے بعد مکھرجی نے ٹوئٹ کیاکہ اگنی - 5 کے کامیاب ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارک باد!اس سے ہماری حکمت عملی اور دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نے اس کا کریڈٹ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم(ڈی آر ڈی او)اور اس  کے سائنسدانوں کی محنت کو دیا۔انہوں نے کہاکہ اگنی- 5 کے کامیاب تجربہ نے ہر ہندوستانی کا سر فخر سے اونچا کر دیاہے، اس سے ہمارے دفاعی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا۔یہ اس میزائل کی ترقی سے متعلق چوتھا اور کینسٹر قسم کا دوسرا ٹیسٹ تھا، یہ میزائل 5000کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 


Share: